پاکستان
Time 19 نومبر ، 2022

مارگلہ ہلز میں تیندوے کی موجودگی کا معاملہ، وائلڈ لائف نے وارننگ جاری کردی

موسم سرما میں تیندوا مارگلہ ہلز کی دیہی آبادی کے قریب اکثر دیکھا جاتا ہے، مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں: محکمہ وائلڈ لائف— فوٹو: فائل
موسم سرما میں تیندوا مارگلہ ہلز کی دیہی آبادی کے قریب اکثر دیکھا جاتا ہے، مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں: محکمہ وائلڈ لائف— فوٹو: فائل

اسلام آباد: مارگلہ ہلز میں تیندوے کی موجودگی کے تناظر میں اسلام آباد وائلڈ لائف نے مقامی افراد کو خصوصی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں تیندوا مارگلہ ہلز کی دیہی آبادی کے قریب اکثر دیکھا جاتا ہے، مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔

ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مقامی آبادیوں کے افراد مویشی جنگل کی طرف چرنے کیلئے نہ بھیجیں، جنگل کے قریب بچے، عورتیں اور ضعیف افراد غیرضروری طور  پرگھروں سے نہ نکلیں، رات کے اوقات میں مال مویشی کو  چاردیواری کے محفوظ مقام پر باندھیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیندوے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے، تیندوے کو  نقصان پہنچانے پر  سزا یا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :