کھیل
Time 19 نومبر ، 2022

فیفا ورلڈکپ: اسٹیڈیمز میں شراب کی فروخت پر پابندی پر انگلش فٹبالر کا ردعمل

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے دوران اسٹیڈیمز کے اندر یا اردگرد الکحل سے بنے مشروبات کی فروخت پر پابندی عائد ہوگی— فوٹو: فائل
قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے دوران اسٹیڈیمز کے اندر یا اردگرد الکحل سے بنے مشروبات کی فروخت پر پابندی عائد ہوگی— فوٹو: فائل

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے دوران اسٹیڈیمز کے اندر یا اردگرد الکحل سے بنے مشروبات کی فروخت پر پابندی عائد ہوگی۔

اس بات کی تصدیق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈکپ کے آغاز سے 2 دن پہلے کی ہے۔

فیفا کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ میزبان ملک کے حکام اور فیفا کے درمیان ہونے والی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ الکحل پر مبنی مشروبات کو اسٹیڈیمز کے اندر مخصوص حصوں میں فروخت نہیں کیا جائے گا۔

البتہ اسٹیڈیمز کے کارپوریٹ حصوں میں الکحل کو خریدنا ممکن ہوگا۔

اب اس معاملے پر انگلش فٹبالر ایرک ڈائر کا بیان سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہترین ماحول بنانے کیلئے شراب کی ضرورت نہیں، شراب ہو یا نہ ہو آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں، یہ ہماری اور ہر ٹیم  کی ذمہ داری ہے کہ بہترین فٹبال کھیلیں ، دلچسپ مقابلہ کریں اسی طرح اسٹیڈیم میں بہترین ماحول بنے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فٹبالر اور مداح ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، ماحول بنانے کیلئے فٹبال بنیادی چیز ہے اور ہم اچھا کھیل پیش کرکے وہ ماحول بنائیں گے۔

خیال رہے کہ قطر میں ہونے والے ورلڈکپ میں انگلینڈ اپنا پہلا میچ ایران کیخلاف پیر کو کھیلے گا۔

مزید خبریں :