ویڈیو: شہناز گل کا 'پاکستانی پنجابیوں' کیلئے خصوصی پیغام

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کی سب سے مقبول امیدوار شہناز گل نے پاکستان میں رہنے والے پنجابیوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

شہناز گل نے دبئی میں ہونے والی 'فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ' ایوارڈز کی تقریب میں دیگر بالی وڈ اداکاروں کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا۔

اسی تقریب سے شہناز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہے جس میں وہ پاکستانیوں کے لیے پیغام دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہناز نے  پاکستانی پنجابیوں سے محبت کا اظہار کیا اور کہا'میں آپ سب سے بہت پیار کرتی ہوں، میرے گانے آرہے ہیں ، انہیں ضرور سنیے گا'۔

شہناز کی ویڈیو پر پاکستانی مداحوں نے دل کھول کر تبصرے کیے اور ان کی تعریف کی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ شہناز گل کی مقبولیت ناصرف بھارت بلکہ پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی ہے، شہناز کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے جو ناصرف ایک اداکارہ بلکہ گلوکارہ بھی ہیں۔

اداکارہ جلد ہی سلمان خان کی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' میں جلوہ گر ہوں گی جو کہ آئندہ برس 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔


مزید خبریں :