سنیل شیٹی نے کے ایل راہول سے بیٹی کی جلد شادی کی تصدیق کر دی

متعدد مقامات پر سنیل شیٹی سے اسی حوالے سے سوالات کیے گئے جنہیں وہ ٹال دیتے تھے —فوٹو: فائل
متعدد مقامات پر سنیل شیٹی سے اسی حوالے سے سوالات کیے گئے جنہیں وہ ٹال دیتے تھے —فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے بیٹی اتھیا شیٹی کی بھارتی ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول سے جلد شادی کی تصدیق کر دی۔

سنیل شیٹی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی ڈیبیو کرائم سیریز 'دھراوی بینک' کی لانچ پر شرکت کی جہاں انہوں نے میڈیا کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیے۔

اداکار سے ان کی بیٹی اور کے ایل راہول کی شادی سے متعلق بھی سوال کیا کہ دونوں کی شادی کب ہو رہی ہے؟ جواب میں انہوں نے تصدیق کی اور کہا 'ان کی شادی جلد ہوگی'۔

اس سے قبل متعدد مقامات پر سنیل شیٹی سے اسی حوالے سے سوالات کیے گئے جنہیں وہ ٹال دیتے تھے لیکن اب انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتا دیا کہ دونوں کی شادی آئندہ کچھ ماہ میں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہول اور اتھیا رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں۔ 

مزید خبریں :