'دل کرتا ہے پاکستان جاکر کھانا کھاؤں'، بھارتی سنگھ کی ہمایوں سے گپ شپ

مجھے اور شوہر ہرش کو جب بھوک نہیں لگتی ہم پاکستانی کھانوں کے یوٹیوب چینل لگا کر بیٹھ جاتے ہیں: بھارتی—فوٹو: اسکرین گریب
مجھے اور شوہر ہرش کو جب بھوک نہیں لگتی ہم پاکستانی کھانوں کے یوٹیوب چینل لگا کر بیٹھ جاتے ہیں: بھارتی—فوٹو: اسکرین گریب

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہمراہ اسٹیج پر مستیوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا  پر دبئی میں ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ سے تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ہمایوں سعید اور بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کی دلچسپ ویڈیو سامنے آئی۔

بھارتی سنگھ نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ 'سر میں نے آپ کے بارے میں کافی تفصیل سے پڑھا ہے، آپ کی ایک فلم تھی (لندن نہیں جاؤں گا) تو کیوں نہیں جائیں گے آپ لندن؟'

اُنہوں نے ہمایوں سعید سے لندن نا جانے کی وجہ پوچھتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کا ویزا نہیں لگا تھا یا رانی کے ساتھ آپ کی بنتی نہیں ہے؟ ہمایوں سعید نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری ایک فلم تھی’پنجاب نہیں جاؤں گی‘۔

ابھی ہمایوں سعید اپنی پوری بات مکمل نہیں کر سکے تھے کہ بھارتی سنگھ نے حیرانی سے پوچھا کہ کیوں سر، میں لے کر جاؤں گی آپ کو پنجاب۔

جس کے بعد اداکار نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ جب ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کامیاب ہو گئی تو میں ذرا لالچی ہو گیا اور میں نے سوچا کہ اب ’میں لندن نہیں جاؤں گا‘ بنا لیتے ہیں۔

بھارتی سنگھ نے ہمایوں سعید کی پوری بات سننے کے بعد کہا کہ ’کیوں بھئی؟‘۔

کامیڈین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'دل کرتا ہے کہ میں بھی پاکستان جاؤں، وہاں جاکر کھانا کھاؤں، مجھے اور شوہر ہرش کو جب بھوک نہیں لگتی ہم پاکستانی کھانوں کے یوٹیوب چینل لگا کر بیٹھ جاتے ہیں'۔ 

اُنہوں نے ہمایوں سعید سے مزید کہا کہ 'اور بس بھئی اب آپ نے یہ نہیں کہنا کہ میں لندن نہیں جاؤں گا'۔

جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ 'بالکل میں انڈیا بھی آؤں گا اور آپ لوگ پاکستان بھی آئیں گے'۔ 

مزید خبریں :