پاکستان
Time 22 نومبر ، 2022

کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل، ملزم کی شناخت ہوگئی

کراچی: ڈیفنس میں کار سوار کی مبینہ فائرنگ سے پولیس اہل کارکے جاں بحق ہونے کے واقعے میں ملزم اور پولیس اہل کاروں کے درمیان تکرار کی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پولیس اہلکار پستول تھامے ملزم کو کار میں بیٹھنے اور تھانے چلنے کا کہہ رہا ہے۔

دوسری جانب ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے شناخت کرلیا ہے، فائرنگ کرنے والا ملزم خرم نثار 5 نومبر کو سوئیڈن سے کراچی آیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق فائرنگ خرم نثار نامی ملزم نے ہی کی تھی، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی ہے اور ملزم کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا گیا ہے،۔

ایس  ایس پی نے جیونیوز کو بتایا کہ شہید اہلکار نے ملزم پر جوابی فائرنگ بھی کی تھی۔

پولیس کے مطابق  ائیرپورٹس اور ہائی ویز حکام کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ عوام سے درخواست ہے ملزم کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوراؔؔ فراہم کریں۔

مزید خبریں :