23 نومبر ، 2022
بالی وڈ کی مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کی چہرے سمیت پہلی تصویر جاری کی ہے۔
پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ اداکار و گلوکار نک جونس کے ہاں رواں برس کے آغاز جنوری میں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام جوڑے نے 'مالتی میری چوپڑا جونس' رکھا۔
اداکارہ یوں تو بیٹی کے ہمراہ اب تک متعدد تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرچکی ہیں لیکن اس میں سے کسی میں مالتی کا چہرہ نہیں دکھایا جاتا، اداکارہ کبھی بچی کے چہرے پر ایموجی لگادیتی ہیں تو کبھی بیٹی کے سر کی تصویر پوسٹ کرتی ہیں۔
تاہم اب پریانکا نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں مالتی سو رہی ہے اور اس کی آنکھوں پر ٹوپا ہے البتہ چہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں محبت کا اظہار کیا اور ایموجی بھی بنائے۔
پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی تصویر کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کئی صارفین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی شکل پریانکا سے بالکل نہیں مل رہی، اس کے برعکس مالتی نک جونس سے مماثلت رکھتی ہے۔