Time 24 نومبر ، 2022
پاکستان

آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے میں آصف زرداری کی رائےکو ترجیح دی جائےگی: خواجہ آصف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے میں آصف زرداری کی رائے ترجیح میں پہلے نمبر پر ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام 'آپس کی بات' میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آج صدر مملکت کو بھیج دی جائےگی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں آصف زرداری نے اچھی تجویز دی ہے، آج کے فیصلے میں زرداری صاحب کی رائے ترجیح میں پہلے نمبر  پر ہوگی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری روکنے سے ایک غیر یقینی صورتحال تو ضرور ہوگی، حکومت کو بھی دھچکا لگےگا، لیکن حتمی شکست عمران خان کو ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس ادارے سے تعلقات بہتر کرنے کا یہ ایک موقع بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمری کا ٹائم ٹیبل اتفاق رائے سے طے ہوا ہے، ہم نے جو ٹائم ٹیبل سیٹ کیا تھا اس میں ایک دو روزکا فرق پڑا ہے، میرے خیال میں آج صدر مملکت کے پاس سمری یا ایڈوائس چلی جانی چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نشانہ بنانےکے لیے تمام حربے استعمال کیے گئے، ہم آج بھی وہ زبان نہیں بول رہے جو عمران خان بول رہے ہیں،  اس بندے نے زکوٰۃ کے پیسے چوری کیے اور تحائف بیچ دیے۔

مزید خبریں :