Geo News
Geo News

دنیا
05 دسمبر ، 2012

شام:دمشق کے اسکول میں دھماکا،26بچے اور ایک استادجاں بحق

شام:دمشق کے اسکول میں دھماکا،26بچے اور ایک استادجاں بحق

دمشق…شا م کے ایک اسکول میں مارٹر حملے میں 26 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق ہوگئے۔ دارالحکومت دمشق کے قریب وافیدین خیمے میں قائم اسکول میں مارٹر شیل گولے سے حملہ کیا گیا، جس میں 26 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔قریبی اسپتال بند ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو دمشق کے شمالی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، گولان ہائیٹس سے تقریبا 25 ہزار افراد ہجرت کرکے ان خیموں میں آباد ہوئے تھے۔

مزید خبریں :