Geo News
Geo News

کھیل
05 دسمبر ، 2012

پاکستان کبڈی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

پاکستان کبڈی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

امرتسر…پاکستان کبڈی ٹیم کی کبڈی ورلڈ کپ میں کامیابی کی سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دی،ٹیم اب 8 دسمبر کو اٹلی سے مقابلہ کرے گی۔بھارتی پنجاب میں جاری ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے مسلسل دو میچ جیت لئے، قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا، پاکستان ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پینتیس نو سے کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد مشرف پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔ایونٹ 15 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس میں دنیا بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان ٹیم کے منیجر صادق بٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ایونٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں :