Time 24 نومبر ، 2022
پاکستان

’عمران خان کو سکیورٹی خطرات سے سب آگاہ ہیں، انکا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے‘

ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت میں انتظامیہ تاخیر کر رہی ہے، امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی: رہنما پی ٹی آئی۔ فوٹو فائل
ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت میں انتظامیہ تاخیر کر رہی ہے، امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی: رہنما پی ٹی آئی۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی خطرات سے سب آگاہ ہیں اس لیے ان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے رکھی ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کے لیے عدالت میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا جاری بیان میں اسد عمر کا کہنا ہے کہ سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کو شدید سیکیورٹی خطرات ہیں، جلسہ گاہ آمد پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت میں انتظامیہ تاخیر کر رہی ہے، امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ چاہتے ہیں ہم انتظامیہ کو وہ حکم دیں جو ہم نہیں دے سکتے، ہیلی پیڈ سروس فراہم کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔

مزید خبریں :