05 دسمبر ، 2012
کراچی…روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث آئی ایم ایف کا قرضہ گزشتہ چار سال میں 20 فی صد مہنگا ہوا۔ پاکستان،عالمی مالیاتی فنڈ کو دو ارب 28 کروڑ ڈالرواپس کرچکا ہے جبکہ چھ ارب ڈالر اب بھی واجب الادا ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چار سال میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف سے جو قرض لیا گیا اس کی مالیت میں 20 فی صد اضافہ ہوا۔ جس وقت یہ قرض لیا گیا روپے کے مقابلے میں ڈالر 79 روپے کے لگ بھگ تھا تاہم اب یہ 96 روپے ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف کو سالانہ ایک سے ڈھائی فی صد تک سود ادا کر رہا ہے۔ اب تک آئی ایم ایف کو 2 ارب 28 کروڑ ڈالر واپس کیے جاچکے ہیں جس میں سود بھی شامل ہے۔پاکستان نے سال 2008 میں غیر ملکی ادائیگیوں کی صورتحال بگڑنے کے بعد آئی ایم ایف سے 7.5 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا تھا۔