Time 24 نومبر ، 2022
پاکستان

سمری چلی گئی، اب عمران کا امتحان اور صدر کی آزمائش ہے: خواجہ آصف

صدر عارف علوی کی بھی آزمائش ہے کے وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کریں گے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پر عمل کریں گے: وزیر دفاع۔ فوٹو فائل
 صدر عارف علوی کی بھی آزمائش ہے کے وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کریں گے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پر عمل کریں گے: وزیر دفاع۔ فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ایڈوائس صدر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کفی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کے لیے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی سمری صدر کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایڈوائس صدر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے، اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازع۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ صدر عارف علوی کی بھی آزمائش ہے کے وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کریں گے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پر عمل کریں گے۔

وفاقی وزیر نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں یہ بھی لکھا کہ بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا ان کا فرض ہے۔


مزید خبریں :