ویڈیو،دورانِ شوٹنگ ہیرو کی بدتمیزی پر اسے تھپڑ مارا تو اسنے مجھے بھی تھپڑ جڑ دیا: نورا کا انکشاف

کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ اور ماڈل نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی فلم کے دوران  ساتھی اداکار کے ساتھ سیٹ پر اچھا خاصہ جھگڑا ہوگیا تھا کہ نوبت مار پیٹ تک آگئی تھی۔

حال ہی میں بھارتی کامیڈین شو 'دی کپل شرما شو' میں اداکار ایوشمان خرانا، جیدیپ اہلواوٹ اور نورا فتیحی فلم 'این ایکشن ہیرو' کی پروموشن کے لیے مہمان بنے۔

نورا فتیحی نے فلم میں آئٹم نمبر 'جیڑا نشہ' کیا جس کی وجہ سے وہ فلم کی پروموشن کے لیے پروگرام کا حصہ بنیں۔

دوران شو کپل نے اداکاروں سے سوال کیا کہ 'فلم کی عکسبندی کے دوران کبھی سیٹ پر کوئی ناگوار واقعہ پیش آیا؟'

جواب میں نورا نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق انکشاف کیا جسے سُن کر ناصرف مداح بلکہ کپل، ارچنا پورن سنگھ اور ساتھی اداکار ایوشمان اور جیدیپ بھی حیران رہ گئے۔

نورا فتیحی نے بتایا کہ 'میری پہلی فلم کی شوٹنگ بنگلادیش کے جنگلات میں ہورہی تھی کہ ایک ساتھی اداکار (ہیرو) نے میرے ساتھ بدتمیزی کی جس پر میں نے اسے تھپڑ ماردیا، جواب میں اس نے بھی میرے منہ پر تھپڑ جڑ دیا'۔

اداکارہ نے کہا 'میں نے اسے دوبارہ تھپڑ مارا جس کے جواب میں وہ میرے بال کھینچنے لگا، ہماری اچھی خاصی لڑائی ہوئی جسے آکر ڈائریکٹر نے حل کروایا'۔

واضح رہے کہ نورا نے پہلی فلم 'رور' تھی جسے 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا، اس فلم میں اداکاروں میں بگ باس سیزن 14 کے ابھینوو شکلا، آرن چوہدری اور سبراتا دتا شامل تھے۔

مزید خبریں :