کھیل
Time 24 نومبر ، 2022

ہراساں کرنے کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا معاملہ، بابر اعظم کی درخواست پر سماعت ملتوی

بابر اعظم نے مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے احکامات کو چلینج کر رکھا ہے—فوٹو: فائل
بابر اعظم نے مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے احکامات کو چلینج کر رکھا ہے—فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

کرکٹر بابراعظم نے اپنےخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

جسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔

بابر اعظم نے مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے احکامات کو چلینج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے ہراساں کرنے کے معاملے پر بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ 2020 میں لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نامی خاتون نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔

مزید خبریں :