پاکستان
24 نومبر ، 2022

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ پر کوئی اعتراض نہیں: جی ایچ کیو

پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد انتظامیہ کی حدود ہے،ان سے اجازت طلب کی جائے، جی ایچ کیو کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹرلینڈ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں: جی ایچ کیو— فوٹو: فائل
پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد انتظامیہ کی حدود ہے،ان سے اجازت طلب کی جائے، جی ایچ کیو کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹرلینڈ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں: جی ایچ کیو— فوٹو: فائل

جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔

جی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد انتظامیہ کی حدود ہے،ان سے اجازت طلب کی جائے، جی ایچ کیو کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹرلینڈ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

جی ایچ کیو کی جانب سے بذریعہ خط تحریک انصاف کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

جی ایچ کیو کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو کے این او سی کے بعد ہیلی کاپٹر کی آمد اور  روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز  نہیں، وفاقی حکومت بہانے نہ بنائے اور  پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ کی اجازت دے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM