ڈاکٹرز نے عمران خان کی ٹانگ کا پلاسٹر اتارنے کے بعد بریسز کا سائز لے لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور: ڈاکٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ٹانگ کا پلاسٹر اتارنے کے بعد بریسز کا سائز لے لیا۔

لاہور میں عمران خان کی ٹانگ کیلئے بریسز کا سائز لینے والے ڈاکٹر خالد نیازی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے زخم کافی حد تک ٹھیک ہوگئےہیں، عمران خان کی ٹانگ پر بریسز لگانے کیلئے سائز لے لیا ہے۔

ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا کہ ایک یا دو دن میں بریسز تیار کر کےعمران خان کی ٹانگ پر لگایا جائے گا۔

اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر خالد نیازی کا کہنا تھا کہ بریسز لگانے سے عمران خان فوری طور پر تھوڑا بہت چلنے پھرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد کے مقام پر حملے میں زخمی ہوگئے تھے، زخموں سے صحتیاب ہونے کے بعد عمران خان نے 26 نومبر سے لانگ مارچ کی قیادت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :