کھیل
Time 25 نومبر ، 2022

مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا: سعودی کلب کی رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی

فوٹو: دی سن
فوٹو: دی سن

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ دنوں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ دنوں دیے گیے ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا جس میں رونالڈو نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹریونائٹیڈ سے علیحدگی کے بعد  سعودی کلب الہلال نے پھر سے رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مانچسٹریونائٹیڈ سے رونالڈو کے فارغ ہونے کے بعد سعودی کلب نے آپشنز پر غور کرنا شرورع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ الہال پہلے بھی رونالڈو کو 30 کروڑ پاؤنڈز کا معاہدہ آفر کر چکا ہے۔

مزید خبریں :