Geo News
Geo News

پاکستان
05 دسمبر ، 2012

نادرا آرڈیننس میں ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ موجود نہیں، چیئرمین نادرا

نادرا آرڈیننس میں ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ موجود نہیں، چیئرمین نادرا

اسلام آباد…چیئرمین نادرا نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو ایک خط میں کہاہے کہ نادرا آرڈیننس میں ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ موجود نہیں ، د و افسران ڈاکٹر طاہر اکرام اور نوید جان کی تقرری غیر قانونی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک کے خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کو نادرا میں افسران کے تقرر کا اختیار نہیں ، وزارت داخلہ سے یہ تقرریاں منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔وزارت داخلہ کے نوٹی فی کیشن کے مطابق 23 جولائی 2012 کو مشیر داخلہ نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر تقرریاں کی تھیں اور پی اے سی نے ان تقرریوں سے متعلق نادرا سے جواب طلب کررکھا تھا۔

مزید خبریں :