کھیل
Time 25 نومبر ، 2022

’ جب میچ نہ ہو تو ‘، حارث رؤف کی آبی پرندوں کو دانا ڈالنے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر حارث رؤف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فاسٹ بولر کو ساحل پر بیٹھے آبی پرندوں کو دانا ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر حارث رؤف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فاسٹ بولر کو ساحل پر بیٹھے آبی پرندوں کو دانا ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی آبی پرندوں کو دانا ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر حارث رؤف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فاسٹ بولر کو ساحل پر بیٹھے  آبی پرندوں کو دانہ ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ حارث رؤف پرسکون انداز میں ساحل پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے ارد گرد آبی پرندے موجود ہیں جنہیں وہ دانا ڈال رہے ہیں۔

فاسٹ بولر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے حارث رؤف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جب کوئی میچ نہ ہو تو موڈ ایسا ہوتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا  حارث پرندوں کو ایسے دانا ڈال رہے ہیں جیسے بھارت کے خلاف میچ میں سوریاکمار یادیو سے چوکا کھاکر دانہ ڈالا تھا۔


مزید خبریں :