پی ٹی آئی نے راستے بند کیے تو حکومت اپنا کام کرے گی: وزیر داخلہ

پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے, امید ہے کہ پی ٹی آئی راستے بند نہیں کرےگی: رانا ثنا اللہ۔ فوٹو فائل
 پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے, امید ہے کہ پی ٹی آئی راستے بند نہیں کرےگی: رانا ثنا اللہ۔ فوٹو فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے دوران راستے بند کیے تو حکومت اپنا کام کرے گی۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لاہور سے وزیر آباد تک لوگوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کیا، ہماری اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی دھرنا دینا چاہتی ہے، پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈیڑھ دو ہزار لوگوں کا سمندر لے کر آئیں گے، امید ہے کہ پی ٹی آئی راستے بند نہیں کرےگی، اگر پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے دوران راستے بند کیے تو حکومت اپنا کام کرے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں ہیں، وزیراعظم اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کر سکتا ہے جبکہ صدر مملکت نے رسمی طور پر سمری پر دستخط کرنے تھے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے آئینی ذمے داری کو سیاسی رخ دیا، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر صدر عارف علوی اور عمران خان نے نقاب ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :