Time 26 نومبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں ہجوم کے تشدد سے دو افراد کے قتل کے الزام میں مطلوب ایک اور ملزم گرفتار

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے دو ملازمین پر ہجوم کی جانب سے تشدد کرکے قتل کے واقعے میں ملوث ایک اور مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرکے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نورزمان عرف برما کو تشدد کرکے قتل کرنے کی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

کراچی میں گزشتہ ماہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے کے کیس میں ملوث ایک اور ملزم کی گرفتاری کے بعد اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو 28 اکتوبر کو مچھر کالونی میں مبینہ اغوا کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا تھا۔

اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ واقعے کے مقدمہ میں 15 افراد کو نامزد جبکہ 200 سے 250 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔

مزید خبریں :