Time 27 نومبر ، 2022
پاکستان

موٹر وے کرپشن کیس: ڈی سی نوشہرو فیروز اور 3 بینک افسران کیخلاف مقدمہ درج

مقدمے میں جعلسازی اور قومی خزانےکو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ فوٹو فائل
مقدمے میں جعلسازی اور قومی خزانےکو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ فوٹو فائل

نوشہرو فیروز موٹر وے میں ڈھائی ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں معطل ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز تاشفین عالم سمیت 3 بینک افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈھائی ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے کیس میں بینک کے تین افسران کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں جعلسازی اور قومی خزانےکو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے زمینوں کی خریداری کے لیے ڈھائی ارب روپے جاری کیے تھے۔

مزید خبریں :