پاکستان
Time 23 نومبر ، 2022

نوشہروفیروز موٹروے فنڈزکرپشن: ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نوشہروفیروز موٹر وے فنڈز میں کرپشن کے ملزم  ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار ہوگئے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تصدیق کی ہےکہ ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق تاشفین عالم 19 نومبرکو دبئی روانہ ہوئے، تاشفین عالم دبئی سے غیر ملکی پرواز میں آزر بائیجان چلےگئے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈی سی نوشہرو فیروز تاشفین عالم کو 1500 ایکڑ زمین کی خریداری کے لیے 3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز  جاری کیے تھے، جاری کردہ فنڈز کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی  اور مبینہ خردبرد کا الزام ہے۔

 ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم 4 دن سے مفرور تھے  جس پر انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ نے انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے جوکہ موٹروےکی زمینوں کی خریداری کے ریکارڈکی جانچ پڑتال کررہی ہے۔


مزید خبریں :