27 نومبر ، 2022
موسم سرما میں شادی کی تقریبات میں شوخ رنگوں کے ملبوسات نمایاں ہیں، دلہن ہویا مہمان خواتین، سبھی تیز رنگوں کی دلدادہ لگتی ہیں۔
ملک بھرمیں موسم سرما اپنےرنگ جمانے کو ہے،ایسے میں شادی کی تقریبات میں دلہن ہویااس میں شریک مہمان خواتین، سبھی شوخ، چمکدار اور گہرے رنگوں کے ملبوسات کے انتخاب کو ترجیح دیتی دکھائی دیتی ہیں۔ گہرے رنگوں کے ملبوسات پرخوبصورت کام شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اگرشوخ رنگ کے کپڑوں کاانتخاب کریں تو میک اپ ہلکا کریں۔
دوسری جانب ڈریس ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ سردیوں میں کوشش کریں کہ لینن،کیمبرک، کرنڈی یا کاٹن سلک جیسے مٹیریل کا انتخاب کریں اور ان پر موتیوں یا دھاگے کا کام خوب نکھار لائےگا۔