27 نومبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید مقتول سینیئر صحافی ارشد شریف کے لیپ ٹاپ کے بارے میں سوال گول کرگئے۔
گزشتہ روز فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے مقتول صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
کمیٹی نے مراد سعید کو 28 نومبر کو طلب کیا ہے اور انہیں لیپ ٹاپ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
مراد سعید نے آج پشاور میں پریس کانفرنس کی جس میں ارشد شریف کے لیپ ٹاپ کے بارے میں سوال گول کرگئے، ہاں یا نہیں میں جواب نہیں دیا۔
صحافی کے سوال پر صرف اتنا کہا کہ ابھی میں نے پریس کانفرنس کس بات پر کی؟ جو لوگ تحقیقات کررہے ہیں، سوال ان سے کیا جائے۔