28 نومبر ، 2022
مظفرآباد کے علاقے ستر کڑیاں میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب اور ناکام امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہو گیا۔
انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد دونوں امیدواروں کے درمیان لڑائی جھگڑا دیکھنے میں آیا اور اس دوران 3 موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔
آزاد جموں وکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گئی، پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سے 8 نشستیں جیت سکی جبکہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔