Time 28 نومبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک کا ٹوئٹ کیلئے الفاظ کی تعداد میں اضافے کی تبدیلی کا اشارہ

متعین تعداد کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کو ٹوئٹ کرتے ہوئے الفاظ کا چناؤ بہت سوچ سمجھ کر کرنا پڑتا ہے۔ فوٹو فائل
متعین تعداد کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کو ٹوئٹ کرتے ہوئے الفاظ کا چناؤ بہت سوچ سمجھ کر کرنا پڑتا ہے۔ فوٹو فائل

دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹ کے الفاظ کی تعداد میں اضافے کی تجویز کو اچھا آئیڈیا قرار دیا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا چارج سنبھالتے ساتھ ہی اس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں شروع کر دی تھیں۔ ایلون مسک نے پالیسی میں بڑی تبدیل کرتے ہوئے بلیو ٹک والوں کے لیے ماہانہ فیس کا اعلان کیا اور پھر معطل اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا اعلان کرنے کے علاوہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس کے لیے تین ٹک استعمال کرنے کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کو ٹوئٹ کرتے ہوئے الفاظ کا چناؤ بہت سوچ سمجھ کر کرنا پڑتا ہے کیونکہ اگر آپ نے متعین کردہ 280 الفاظ سے ایک بھی لفظ زیادہ لکھا تو آپ کو یا تو اسے اضافی ٹوئٹ نمبر دو کے ساتھ ملا کر لکھنا پڑے گا یا پھر آپ کو اپنے الفاظ کم کرنے ہوں گے۔

اسی حوالے سے راز الرٹس نامی نیوز الرٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ ٹوئٹر 2.0 کو الفاظ کی تعداد 280 سے بڑھا کر 420 کر دینی چاہیے۔

اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا اچھا آئیڈیا ہے۔


مزید خبریں :