کھیل
Time 28 نومبر ، 2022

فٹبال ورلڈکپ: فرانس کے بعد برازیل بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی— فوٹو: سوشل میڈیا
فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی— فوٹو: سوشل میڈیا

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی  کے میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں آج برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

برازیل نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔  ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم لاسٹ 16 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے، اس سے قبل فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔

برازیل کی ٹیم 2 میچز میں 6 پوائنٹس لیکر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پرہے۔ آج کے میچ میں برازیل کی جانب سے واحد گول کاسیمیرو نے 83 ویں منٹ میں کیا۔

مزید خبریں :