کھیل
Time 29 نومبر ، 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست: بھارتی بورڈ کا آئندہ ورلڈکپ میں کئی سینئرز کو ہٹانے کا فیصلہ

اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں برانڈ نیو ٹیم ہوگی، اس دوران زیادہ تر سینئر کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ تک محدود ہوں گے: بھارتی بورڈ عہدیدار/ فائل فوٹو
اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں برانڈ نیو ٹیم ہوگی، اس دوران زیادہ تر سینئر کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ تک محدود ہوں گے: بھارتی بورڈ عہدیدار/ فائل فوٹو

بھارتی بورڈ نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین شکست کے ساتھ ایونٹ سے باہر  ہونے پر  نئی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کے ایک آفیشل نے ایک نیوز ایجنسی سے گفتگو میں مستقبل کا پلان بتاتے ہوئے کہا یہ طے ہے کہ اگلے ایڈیشن 2024 میں کئی سینئرکھلاڑی نہیں ہوں گے۔

بھارتی بورڈ عہدیدار کا کہنا تھا کہ  اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں برانڈ نیو ٹیم ہوگی، اس دوران زیادہ تر سینئر کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ تک محدود ہوں گے اور اگر کوئی نہیں چاہتا تو وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کرے۔

بھارتی بورڈ عہدیدار   نے مزید بتایا کہ بی سی سی آئی نے کبھی کسی کھلاڑی کو ریٹائر ہونے کے لیے نہیں کہا، آئندہ برس فوکس ون ڈے کرکٹ پر ہوگا کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کم ہیں، آئندہ برس بھارت نے مجموعی طور صرف 12  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنا ہیں، ان میچز میں نئے کمبی نیشن کو موقع ملے گا۔

مزید خبریں :