Time 29 نومبر ، 2022
پاکستان

فواد چوہدری نے امریکی سفیر سے ملاقات کی تصدیق کردی

میری آج امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، یہ معمول کی ملاقات تھی: فواد چوہدری— فوٹو: فائل
میری آج امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، یہ معمول کی ملاقات تھی: فواد چوہدری— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تصدیق کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ میری آج امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، یہ معمول کی ملاقات تھی۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ فواد چوہدری اور امریکی سفیر کی ملاقات آج دن 3 سے 4 بجے تک امریکی سفارتخانےمیں ہوئی اور یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصرےسے گریز کیا۔

مزید خبریں :