کھیل
Time 30 نومبر ، 2022

'کورونا یا فوڈ پوائزننگ والی خبر کی وضاحت ہوچکی، وائرل انفیکشن کا کوئی کچھ نہیں کرسکتا'

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کی مکمل قابلیت رکھتی ہے: جو روٹ—فوٹو: فائل
پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کی مکمل قابلیت رکھتی ہے: جو روٹ—فوٹو: فائل

انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز میں بہتر محسوس نہیں کر رہا تھا، آج بہتر ہوں، امید ہے وائرل انفیکشن سے جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جو روٹ نے کہا کہ کورونا یا فوڈ پوائزننگ والی خبر کی وضاحت کر دی گئی ہے، وائرل انفیکشن کا کوئی کچھ کر نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کی مکمل قابلیت رکھتی ہے، تیز کھیلنا اور وکٹیں لینا پاکستان کے خلاف میرا گیم پلان ہے، ہم پاکستان کے خلاف ذہنی طور پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

جو روٹ کا کہنا ہے کہ نہیں لگتا کہ میں انگلینڈ کی اب کپتانی کر سکتا ہوں، انگلینڈ کا بولنگ لائن اپ وکٹیں لینے کا اہل ہے، راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ اچھی لگ رہی ہے، انگلینڈ نے جو فائنل الیون کا اعلان کیا اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انگلش کھلاڑی نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں شامل کھلاڑیوں نے بتایا کہ پاکستان میں شائقین کرکٹ بہت پُرجوش ہیں، امید کرتے ہیں دونوں ٹیمیں شائقین کرکٹ کے لیے اچھی کرکٹ پیش کریں گی۔

مزید خبریں :