پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی، میچ شیڈول کے مطابق ہوگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی، پاک انگلینڈ تاریخی ٹیسٹ شیڈیول کے مطابق ہوگا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پلیئرز کی دستیابی سے آگاہ کردیا۔

 انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی۔

واضح رہے کہ دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔

 بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جمیز اینڈرسن سمیت بیمار پلیئرز میں دیگر اہم کھلاڑی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بر وقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔

اس صورتحال پر دونوں بورڈز کے درمیان بدھ کی شام میٹنگ بھی ہوئی جس میں دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر جمعرات کو میچ سے قبل انگلش کھلاڑی فٹ نہ ہوئے تو پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع کیا جائے ۔

اب دونوں بورڈز نے مشترکہ فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

مزید خبریں :