Time 01 دسمبر ، 2022
کھیل

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون سامنے آگئی، چار پلیئرز کا ڈیبیو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے—فوٹو: فائل/آئی سی سی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے—فوٹو: فائل/آئی سی سی

راولپنڈی میں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں آج کا میچ کھیلنے والوں کو پریکٹس کرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں جن 11 کھلاڑیوں کو دکھایا گیا ان میں عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، بابر اعظم،  سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی، زاہد محمود، محمد رضوان، آغا سلمان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

2003 کے بعد پہلی بار ایک ٹیسٹ میچ میں 4 پلیئرز پاکستان کے لیے ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے آج سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود ڈیبیو کررہے ہیں، چاروں کو ٹیسٹ کیپ دےدی گئی۔

اس سے قبل اگست 2003 میں بنگلادیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوا تھا۔

19 سال قبل کراچی میں محمد حفیظ، عمر گل، شبیر احمد اور یاسر حمید کا ڈیبیو ہوا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو پنڈی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے کلیئرنس دے دی ہے۔

مزید خبریں :