Time 01 دسمبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: روزانہ 'فٹبال کے برابر گولے' کا ناشتہ کرنے والے ہاتھی

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں قائم نیشنل پارک کے ہاتھی روزانہ فٹبال کی شکل میں پیش کردہ کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق مدوملائی ٹائیگر ریزرو پارک میں روزانہ کی بنیاد پر ہاتھیوں کو ناشتہ انتہائی دلچسپ شکل میں دیا جاتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پارک کی ایک خاتون افسر سپریا ساہو کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارک کی انتظامیہ کی جانب سے ہاتھیوں کے لیے ناشتہ تیار کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں متعدد ہاتھیوں کو صبر و تحمل کا مظاہر کرتے اپنے ناشتے کا انتظار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھیوں کے لیے  چاول،گڑ اور راگی(اناج) سے تیار کرکے ناشتہ بنایا جاتا ہے جسے فٹبال کی شکل دی جاتی ہے اور پھر ہاتھیوں کی تواضع کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :