متنازع ٹوئٹ کیس: اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے سے قبل ہی ایف آئی اے کی درخواست پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شبیر بھٹی نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے لیے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرلی۔

 ایف آئی اے حکام نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی اعظم سواتی کو جوڈیشل کرنے کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ کیس میں تفتیش مکمل کر لی ہے، اعظم سواتی سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں لہٰذا انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ پر چار دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے دوبارہ ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا اور تین دسمبر کو پمز اسپتال سے میڈیکل کرانے کے بعد عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی تھی۔  

مزید خبریں :