03 دسمبر ، 2022
میجک(جادو) بچوں کا پسندیدہ ہوتا ہے جسے دیکھ کر بچے اور اکثر بڑے بھی حیران ہوتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں بندر جادو دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص نے بندر کو جادو کی ٹرک دکھا ئی جس پر بندر دیکھ کر دنگ رہ گیا اور اپنے انکلوژر میں ادھر ادھر بھاگتا رہا۔
ویڈیو دیکھ کر معلوم ہورہا ہے کہ جیسے یہ ویڈیو کسی چڑیا گھر میں بنائی گئی ہے اور اسے ریکارڈ بھی سیاح کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاح کے ہاتھ میں درخت کا ایک چھوٹا پتاہے اور وہ اسے بندر کو دیکھا کر بڑی مہارت سے چھپا لیتا ہے جس پر بندر کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں اور وہ حیرت کی تصویر بن گیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بندر کے اس ردعمل پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں اور ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔