Time 04 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

بی سی سی آئی نے کے ایل راہول کی چھٹی منظور کر لی، شادی کہاں ہوگی؟

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی جانب سے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن کچھ روز قبل سنیل شیٹی نے بیٹی کی شادی کی تصدیق کی تھی۔ فوٹو فائل
اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی جانب سے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن کچھ روز قبل سنیل شیٹی نے بیٹی کی شادی کی تصدیق کی تھی۔ فوٹو فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکار  سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی جنوری 2023 میں ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول نے چھٹیوں کی درخواست دے رکھی تھی جو اب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے منظور کرلی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ کرکٹر نے نجی مصروفیات کے باعث چھٹیوں کی درخواست دی تھی۔

اب تک اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی جانب سے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن کچھ روز قبل سنیل شیٹی نے بیٹی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں کی شادی جلد ہوگی۔

سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ 'فی الحال تاریخ نہیں رکھی گئی، دونوں کی مصروفیات دیکھتے ہوئے جلد کسی ایک حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا'۔

راہول اور اتھیا کی شادی کہاں ہوگی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں ہونے والی یہ شادی سنیل شیٹی کے کھنڈالا والے گھر میں ہوگی، یہ لگژری گھر کھنڈالا مہاراشڑا میں واقع ہے جسے تقریبات کی مناسبت سے سجایا جائے گا۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ شادی میں بالی وڈ کے کئی اسٹار شرکت کریں گے، اس کے علاوہ کئی کرکٹرز بھی شادی میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :