Time 04 دسمبر ، 2022
پاکستان

بزدارکو وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے حوالے سے فیض حمید اور ترین نے بتایا: پرویزالٰہی

لفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پنجاب کی ایڈمنسٹریشن سے متعلق میری کچھ باتیں مان لیتے تو ہمارے 4 سال ضائع نہ ہوتے: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو:فائل
لفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پنجاب کی ایڈمنسٹریشن سے متعلق میری کچھ باتیں مان لیتے تو ہمارے 4 سال ضائع نہ ہوتے: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عثمان بزدارکوبطور وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے حوالے سے لفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اورجہانگیرترین نے بتایا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ شریفوں سے متعلق ہمیشہ خدشہ تھا وہ جھوٹ بولتے تھے، ان کے ساتھ 18 سال رہا وہ ہمارے ساتھ ہمیشہ جھوٹ بولتے تھے، میں کہتا تھا شریف مجھے کام کرنے نہیں دیں گے، میں یہ بھی کہتاتھا جوکچھ صوبے کیلئےکرنا چاہتا ہوں وہ شریف کرنےنہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے سے بات ہوئی تو انہوں نےکہا کہ آپ خودسوچ لیں آپ کیلئے کیا بہتر ہے؟ جب بات ہوتی ہےتوہم اداروں سے مشورہ کرتے ہیں، ادارے کوبتایا کہ عمران خان کے ساتھ ہماری کس طرح بات ہوئی ہے توکہاگیایہ عزت والا اوربہترراستہ ہے، یہ ان کی مہربانی ہےہمیں نہ بھی بتاتے توہمیں کیا کرناتھا، جتنے بھی ادارے کے سربراہ رہے ہیں سب کوسپورٹ کیاہے، کبھی کسی کیخلاف بیان نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت کی سابق آرمی چیف سے کوئی بات نہیں ہوئی، نہ عمران خان نےڈبل گیم کھیلی ہے نہ باجوہ صاحب نے، حالات واقعات آپ کو ایسی جگہ پر چھوڑ دیتے ہیں کہ آپ کے پاس فیصلہ لینےکاراستہ نہیں ہوتا، فیصلہ صحیح اورغلط ہوسکتا ہے، میراخیال ہےعمران خان کابھی صحیح فیصلہ تھااورہمارااورپارٹی کا بھی صحیح تھا، صورتحال مختلف ہونے کے بعدعمران خان اوران کے ساتھیوں نے کچھ فیصلے اپنی مرضی سے کیے۔

انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی نے کابینہ میں ان کوکہا تھا باجوہ نےآپ کیلئےبہت کچھ کیا، ان  کو عزت دینے سے آپ کی عزت اور بڑھے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا معاملہ عجیب طرح کا تھا جس کا اختتام ان کی ریٹائرمنٹ پرہوا، وہ پنجاب کی ایڈمنسٹریشن سے متعلق میری کچھ باتیں مان لیتے تو ہمارے 4 سال ضائع نہ ہوتے، بزدارکوبطور وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے حوالے سے لفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اورجہانگیرترین نے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدارکی وجہ سے ہمارے 4سال ضائع ہوگئے، عثمان بزدار کے والد کے ساتھ میرا تعلق تھا اس لیے اس کو ناظم بنوایا، بزدار جیسے لوگوں کو وزیراعلیٰ بنانے سے صوبہ نہیں چلتا، ان کی وجہ سے پی ٹی آئی اوراتحادیوں کوبھی نقصان ہوا۔

مزید خبریں :