Time 05 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

بھارت میں گرفتار کیوں کیا گیا تھا؟ راحت فتح کی 11 سال بعد لب کشائی

نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے راحت فتح علی خان سے دہلی ائیرپورٹ پر گرفتاری سے متعلق سوال کیا گیا/ فائل فوٹو
نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے راحت فتح علی خان سے دہلی ائیرپورٹ پر گرفتاری سے متعلق سوال کیا گیا/ فائل فوٹو

عالمی سطح پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ 2011 میں بھارت میں گرفتاری کے بعد انہیں پاکستان حکومت کی جانب سے بھرپور مدد ملی۔

نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے راحت فتح علی خان سے دہلی ائیرپورٹ پر گرفتاری سے متعلق سوال کیا۔

اس کے جواب میں گلوکار کا کہنا تھا کہ’ اپنی گرفتاری سے متعلق بس اتنا ہی کہوں گا ایک لاعلمی تھی جس کی وجہ سےگرفتاری کا واقعہ پیش آیا‘۔

انہوں نے کہا کہ اس  دوران پاکستانی حکومت نے بہت مدد کی جس کی وجہ سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ 2011 میں راحت فتح علی خان کو بھارتی حکومت کی مقرر شدہ حد سے زیادہ غیر ملکی کرنسی لے جانے پر دہلی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :