ڈانس کرنیوالی خواتین کو وائرل کرکے ہم خود اپنا معاشرہ زہریلا کر رہے ہیں: رابی پیرزادہ

ہم خود اپنے معاشرے کو آنے والی نسل کے لیے زہریلا کر رہے ہیں، ہماری آئیڈیل رقص کرنے والی خواتین ہیں: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
ہم خود اپنے معاشرے کو آنے والی نسل کے لیے زہریلا کر رہے ہیں، ہماری آئیڈیل رقص کرنے والی خواتین ہیں: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ہم ڈانس کرنے والی خواتین کی ویڈیوز اور انہیں وائرل کرکے خود اپنے معاشرے میں خرابی پیدا کررہے ہیں۔

حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ریکارڈ کیے گئے شو میں رابی پیرزادہ نے  شرکت کی۔

دوران انٹرویو سابقہ گلوکارہ نے آج کل وائرل ٹرینڈ سے متعلق گفتگو کی اور کہا کہ ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں کیونکہ ہم ایسے مردوں کو آئیڈیل بنا رہے ہیں جو خواتین کی نقل کرتے ہیں اور دوسری جانب خواتین رقص کرکے مشہور ہو رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ جو لڑکے خواتین کی طرح باتیں کرتے ہیں ہم انہیں ایک ایک سطح پر لے جاتے ہیں کہ لوگ ان سے متاثر ہونے لگتے ہیں اور جو خواتین ڈانس کرتی ہیں ہم انہیں وائرل کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خود اپنے معاشرے کو آنے والی نسل کے لیے زہریلا کر رہے ہیں، ہماری آئیڈیل رقص کرنے والی خواتین ہیں، ہم اپنا معاشرہ خود خراب کر رہے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے ماضی میں وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیوز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے میری ویڈیوز وائرل کیں، میں نے اُنہیں خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھ کر بد دعائیں دیں اور بد دعاؤں کا اثر دیکھا۔

خیال رہے کہ ماضی میں مختلف تنازعات سے گزر کر شوبز کو خیر باد کہنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اب ایک فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

مزید خبریں :