Time 05 دسمبر ، 2022
پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کا ایڈمنسٹریٹر صرف چند دنوں کیلئے آئے گا: سعید غنی

پندرہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کراچی ہی شہر کا نظام چلائے گا، بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے بعد میئر بااختیار ہوگا: صوبائی وزیر— فوٹو: فائل
پندرہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کراچی ہی شہر کا نظام چلائے گا، بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے بعد میئر بااختیار ہوگا: صوبائی وزیر— فوٹو: فائل

سندھ کے لیبر منسٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم  پاکستان کا کراچی میں ایڈمنسٹریٹر صرف چند دنوں کیلئے آئے گا، پندرہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کراچی ہی شہر کا نظام چلائے گا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ مرتضیٰ وہاب نے بہت کام کیا لیکن اگلا ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم سے مشاورت کے بعد ہی تعینات کیا جائے گا، ایم کیو ایم سے معاہدہ کوئی مک مکا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے بعد میئر  بااختیار  ہوگا۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی اور  ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو ان پر اعتراض ہے، ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ جس کے پاس بھی ہوگا اس پر اعتراض کیا جاتا رہے گا، جب تک سندھ حکومت کہے گی کام کرنے کو تیار ہوں۔

مزید خبریں :