Time 06 دسمبر ، 2022
پاکستان

ایم کیو ایم وفدکی گورنر سندھ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونےکی شکایت پھرکردی: ذرائع/ فائل فوٹو
ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونےکی شکایت پھرکردی: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی:ایم کیوایم پاکستان کےوفدکی گورنرسندھ کامران ٹیسوری سےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونےکی شکایت پھرکردی۔

پارٹی وفد نے گورنر سندھ سے گفتگو میں کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے اہم اتحادی ہیں، پیپلزپارٹی معاہدےکےمطابق آرٹیکل 140اے پر عملدرآمد نہیں کررہی، بلدیاتی حلقہ بندیاں درست کرنےکاعمل بھی تعطل کاشکارہے۔

ایم کیو ایم نے کامران ٹیسوری سے اپنے مطالبات وفاق تک پہنچانے کا مطالبہ کیا جس پر گورنر سندھ نے تحفظات پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم تک پہنچانےکی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :