06 دسمبر ، 2022
اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے بریگیڈ تھانے میں اداروں کے خلاف تقریر پر شہباز گِل کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی پر شہری محمد سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔