Time 06 دسمبر ، 2022
پاکستان

کیا سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے کی راہ بھی ہموار ہوگئی؟

فیصل واوڈا کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کیلئے قانونی رکاوٹیں دور ہوگئیں،ماہر قانون عرفان قادر— فوٹو: فائل
فیصل واوڈا کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کیلئے قانونی رکاوٹیں دور ہوگئیں،ماہر قانون عرفان قادر— فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دیے جانے کے بعد کیا سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے کی راہ بھی ہموار ہوگئی؟

اس حوالے سے ماہرِ قانون عرفان قادر کہتے ہیں کہ فیصل واوڈا کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کیلئے قانونی رکاوٹیں دور ہوگئیں، اب یہ فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے کہ وطن کب واپس آنا ہے۔

علاوہ ازیں پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر سیاسی امور ایاز صادق نے نواز شریف کی جنوری میں وطن واپسی کی خبر دے دی، کہا کہ پارٹی آرگنائز کرنے اور امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا کام نواز شریف ہی کریں گے۔

مزید خبریں :