دنیا
Time 08 دسمبر ، 2022

سازش کے الزام پر برطرف پیرو کے صدر گرفتار

پیرو کے سابق صدر پیڈرو کاستیلو مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد عہدے سے فارغ ہوگئے تھے،خبر ایجنسی/ فوٹو اے پی
پیرو کے سابق صدر پیڈرو کاستیلو مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد عہدے سے فارغ ہوگئے تھے،خبر ایجنسی/ فوٹو اے پی

سارش اور  بغاوت کے الزام پر برطرف ہونے والے لاطینی امریکی ملک پیرو کے صدر  پیڈرو کاستیلو کو گرفتار کر لیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد عہدے سے فارغ ہوگئے تھے اور ان کی جگہ نائب صدر دینا بولوارٹ عہدہ سنبھالتے ہوئے ملک کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔

میڈیا  رپورٹس کے مطابق برطرف صدر پیڈرو کاستیلو کو بغاوت اور سازش کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ شہر لیما میں سابق صدر کے حامیوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر دینا بولوارٹ کے وکیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صدر دینا جولائی 2026 تک حکومت کریں گی۔

واضح رہے پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد عہدے سے فارغ ہوگئے تھے، اس سے قبل پیڈرو کاستیلو نے بطور صدر کانگریس کو تحلیل کرنےکا اعلان کیا تھا، پیڈرو کاستیلو گزشتہ سال جولائی میں پیرو کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :