کھیل
Time 08 دسمبر ، 2022

لاعلمی میں گراؤنڈ میں ہی نان چنے کھالیا کرتا تھا: حارث رؤف

اسپورٹس کرکٹ ایک عام کھلاڑی کیلئے بھی ہے جس کو پتا ہونا چاہیے کہ آج اس نے کیا کھانا ہے: فاسٹ بولر حارث رؤف/فوٹوفائل
 اسپورٹس کرکٹ ایک عام کھلاڑی کیلئے بھی ہے جس کو پتا ہونا چاہیے کہ آج اس نے کیا کھانا ہے: فاسٹ بولر حارث رؤف/فوٹوفائل

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے قومی ٹیم کیلئے کھیلنے سے قبل اپنی کرکٹ اور اس دوران خود میں پائی جانے والی لاعلمی پر گفتگو کی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے فاسٹ بولرز  شاہین شاہ اور حارث رؤف کی ایک تقریب میں شرکت کی گفتگو کی ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے جس دوران شاہین اور حارث نے اپنی روٹین اور بطور کھلاڑی ڈائٹ پر بھی بات کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کرکٹ ایک عام کھلاڑی کیلئے بھی ہے جس کو پتا ہونا چاہیے کہ آج اس نے کیا کھانا ہے کیوں کہ وہ صحت پر اثر انداز ہوتی ہے، ہم بھی جب پاکستان ٹیم کے لیے کھیلنے سے قبل کرکٹ کھیلتے تھے تو آگہی نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ میں ہی نان چنے کھا لیا کرتے تھے۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی کے لیے ڈائٹ سے متعلق آگہی بہت ضروری ہے۔

مزید خبریں :