دنیا
Time 08 دسمبر ، 2022

روس اور امریکا میں قیدیوں کا تبادلہ 2 عرب ممالک کی ثالثی میں ہوا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روس اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ثالثی میں ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری مشترکا بیان میں کہا گیا ہےکہ روس امریکا میں قیدیوں کا تبادلہ اماراتی صدر  اور سعودی ولی عہد کی ثالثی میں ہوا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کھلاڑی برٹنی اور روسی شہری وکٹر رہا ہوکر اماراتی دارالحکومت ابوظبی پہنچ گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کھلاڑی اور  روسی شہری ابو ظبی سے اپنے اپنے ملک روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ روس نے منشیات کیس میں سزا پانے والی امریکی خاتون باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنرکو روسی اسلحہ ڈیلر کے بدلے میں رہا کردیا ہے۔

دو مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ برٹنی گرائنر کو رواں سال فروری میں ویمن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے روس میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کے وقت روسی حدود میں ممنوعہ منشیات( ہشیش آئل) لانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب روسی شہری اور اسلحہ ڈیلر وکٹرکو امریکی فورسز نے 2008 میں تھائی لینڈ میں ایک اسٹنگ آپریشن میں گرفتارکیا تھا، وکٹربوٹ پراسلحہ کی غیرقانونی فروخت کےالزامات تھے۔

مزید خبریں :