Time 08 دسمبر ، 2022
پاکستان

ڈیلی میل کیجانب سے معذرت کیے جانے کے بعد وزیراعظم کا مؤقف بھی سامنے آگیا

سال تک عمران اور اس کے ساتھی میری کردار کشی کیلئے ہر حد تک گئے، گھناونی مہم میں انھوں نے ملک کی بدنامی کی پرواہ نہیں کی: شہباز شریف—فوٹو: فائل
سال تک عمران اور اس کے ساتھی میری کردار کشی کیلئے ہر حد تک گئے، گھناونی مہم میں انھوں نے ملک کی بدنامی کی پرواہ نہیں کی: شہباز شریف—فوٹو: فائل

ڈیلی میل کی جانب سے معذرت کیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ثابت ہوگیاغلط معلومات اورجعلی خبروں کی مدت محدود اورسچائی حتمی فاتح ہے، سرخرو ہونے پر اللہ کے حضور عاجزی کے ساتھ سر جھکاتا ہوں، 3 سال تک عمران اور اس کے ساتھی میری کردار کشی کیلئے ہر حد تک گئے، گھناونی مہم میں انھوں نے ملک کی بدنامی کی پرواہ نہیں کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انھوں نے دوست ملکوں سے تعلقات کو نقصان پہنچنے کی بھی پرواہ نہ کی،انہوں نے بے بنیاد الزامات کے ذریعے میرا اور میرے خاندان کا مذاق اڑایا، اللہ پر غیر متزلزل ایمان تھا کیونکہ صرف وہی ان کے جھوٹ کو بے نقاب کر سکتا ہے۔

مزید خبریں :