دیوار چین پر 6 ماہ سے دوڑنے والے بھائی کون ہیں؟


دونوں بھائیوں کے والد ولیم لنڈسے نے 1988 میں دیوار چین پر دوڑ لگائی تھی اور اب اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ اس مشین کو سر کرنے نکلے ہیں/ فوٹو اسکرین گریب بی بی سی
دونوں بھائیوں کے والد ولیم لنڈسے نے 1988 میں دیوار چین پر دوڑ لگائی تھی اور اب اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ اس مشین کو سر کرنے نکلے ہیں/ فوٹو اسکرین گریب بی بی سی

چین کے شمال میں واقع 21 ہزار کلومیٹر طویل عظیم دیوار (دیوارِ چین) پر دوڑ لگانے والے دوبھائیوں نے سب کو حیران کردیا۔

برطانوی نشریات ادارے کی جانب سے دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک دیوار چین پر دوڑ لگانے والے بھائیوں کی ویڈیو بنائی ہے۔

جمی لنڈسے اور ٹومی لنڈسے دو بھائی ہیں جن کے والد کا تعلق برطانیہ اور والدہ چین سے ہے۔

دونوں بھائیوں کے والد ولیم لنڈسے نے 1988 میں دیوار چین پر دوڑ لگائی تھی اور اب اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمی اور ٹومی بھی اس مشن کو سر کرنے نکلے ہیں۔

اونچے نیچے، پتھریلے اور دشوار گزار راستوں سے کیسے گزرنا ہے اس کی تربیت بھی ان کے والد کی جانب سے کی گئی ہے۔

دونوں بھائی دیوار چین پر کیوں دوڑ رہے ہیں؟

جمی لنڈسے نے بی بی سی کو انٹرویو میں بتایا کہ عظیم دیوار پر دوڑ لگانا ان کے بچپن کا خواب ہے جسے وہ پورا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کچھ مختلف اور کچھ مشکل کرنا چاہتے تھے تاکہ اپنے کردار کو مضبوط بنا سکیں۔

اس موقع پر بی بی سی کی جانب سے ٹومی کا بھی انٹر ویو لیا گیا جس پر ٹومی لنڈسے کا کہنا تھا کہ 'اسے عظیم دیوار کہا جاتا ہے لیکن اگر اسے سیاحت کے طور پر دیکھا جائے تو یہ صرف چھوٹے چھوٹے حصے لگتے ہیں۔'

دونوں بھائی کتنے ٹائم سے دوڑ رہے ہیں؟

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ جمی اور ٹومی دیوار کو مکمل کرنے کے لیے 6 ماہ سے دوڑ رہے ہیں۔

واضح رہے اس عظیم دیوار کا شمار دنیا کے سات بڑے عجوبوں میں ہوتا ہے اور 1987 میں یونیسکو نے اسے عالمی ورثہ قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :